بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ

شاہ آباد میں پولیس اسٹیشن کا افتتاح، رکن پارلیمان ملکارجن کھرگے و دیگر کا خطاب
شاہ آباد۔/15 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاہ آباد شریف میں پہلی مرتبہ کرناٹک کے وزیر داخلہ آر راما لنگاریڈی کے ہاتھوں سرکل پولیس اسٹیشن کے علاوہ ڈی ایس پی آفس کا افتتاح عمل میں آیا اور 24 پولیس اور پی ایس آئی کے مکانات کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ آباد کے گراؤنڈ میں جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کرناٹک رام لنگا ریڈی نے کہا کہ نو ماہ قبل وزیر داخلہ کرناٹک جی ہرمیشور نے بی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا میں آج افتتاح انجام دے رہا ہوں ۔ دوسرے مہمان خصوصی ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے رکن پارلیمان گلبرگہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دو اہم کام کئے ہیں پہلا نوٹ بندی اور دوسرا جی ایس ٹی۔ ان الفاظ کو سن کر سامعین مسکرانے لگے اور کہا کہ بی جے پی سرکار جھوٹ کہنے میں بہت ماہر ہے ۔ جبکہ کانگریس جو کہتی ہے وہی کرتی ہے۔ عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ دفعہ 371 کا مکمل فائدہ اٹھاسکیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر شری پرکاش پاٹل وزیر طبی تعلیم و نگرانکار ضلع گلبرگہ نے کہا کہ بچوں کو بہترین تعلیم دلائیں اور ان پر خصوصی توجہ دیں تاکہ حیدرآباد کرناٹک کے لوگوں کو دفعہ 371 کا پورا فائدہ اٹھانے کا موقع ملے۔حیدرآباد کرناٹک ترقیاتی بورڈ کی گرانٹ 10000 کروڑ روپیوں سے بڑھ کر پندرہ ہزار کروڑ روپئے کردی گئی ہے۔ اور ضلع گلبرگہ کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ شاہ آباد گلبرگہ کے ایم ایل اے و سابق وزیر جی رام کرشنا نے جلسہ کی صدارت کی۔ مختلف مقامات سے آئے ہوئے لوگوں کے علاوہ رفیق کاروباری، محمد محبوب، یعقوب، تسکین نظام آبادی، ارکان بلدیہ شاہ آباد، سجادہ نشین مولانا اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی صدر کانگریس شاہ آباد وغیرہ شامل تھے۔ سجادہ نشین مولانا اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی صدر کانگریس شاہ آباد وغیرہ شامل تھے۔ دیگر ہندو مسلم شامل تھے۔ خواتین بھی کثیر تعداد میں موجود تھیں۔ ڈاکٹر احمد رکن بلدیہ شاہ آباد نے بھی پرانا شاہ آباد تا مرتر سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔