بچوں کو کراٹے کی مفت تربیت

محبوب نگر ۔ 5جون ( فیکس ) محمد جہانگیر پاشاہ فونڈر کنگ بوڈوکان کراٹے کلب کی اطلاع کے بموجب ٹاؤن ہال محبوب نگر میں عظیم الشان پیمانے پر مفت کراٹے افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں تقریباً120 بچوں کو تربیتی سرٹیفیکٹ عطا کئے گئے ۔ ساتھ ہی ان بچوں میں ٹریفک رولس اور بہترین اخلاق پر تحریری امتحانات میں اول ‘ دوم اور سوم آنے والے بچوں کو انعامات کو انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر مسٹر وی سرینواس گوڑ پارلیمنٹری سکریٹری ایم ایل اے محبوب نگر نے صدرات کرتے ہوئے کہا کہ آج نوجوان لڑکے و لڑکیاں کھیل کود کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے بہتر روزگار پر فائز ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت بلاک بیلٹ تھا جب ریاست میں گنے چنے لوگ ہی اس فن میں تھے ۔ شریمتی رادھا امر چیرمین بلدیہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے محمد جہانگیر پاشاہ کو مبارکباد دی اور بچوںکو تربیت دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے پر بچوں کو مبارکباد دی اور ہمیشہ ان کے تعاون کا تیقن دیا ۔ مسٹر محمد عبدالھادی ایڈوکیٹ کونسلر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے گذشتہ 17سالوں سے جہانگیر پاشاہ اور ان کے رفقاؤں نے بچوں کو بہترین فن کا مظاہرہ کے ساتھ ٹریفک و اخلاق پر تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور جہانگیر پاشاہ کی کاوشوں کو سراہا اور ہمیشہ اپنے تعاون کا تیقن دیا ۔ مسٹر شیوا کمار ضلع صدر ٹی آر ایس نے اپنی تقریر اردو میں کرتے ہوئے کنگ بوڈوکان کراٹے کلب کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ۔ مسٹر محمد محمود علی صدر کلب نے کلب کے گدشتہ 17سالوں میں کئے جانے والے پروگرام کی تفصیل پیش کی اور آئندہ اس سے بہتر مظاہرہ کا تیقن دیا ۔ محمد رفیق احمد قادری ورکنگ پریسیڈنٹ نے آئندہ تمام ریاستوں کی ٹیموں کے ذریعہ ایک بڑے پروگرام کی کوششوں سے واقف کروایا ۔ محمد ذکی سکریٹری ‘ مسٹر لکشمن ‘ سید امین الدین قادری ‘ تروپتیا ‘ ایم اے مجید ‘ محمد الیاس مجاہد ‘ انجیا سابق کونسلر بی جے پی نے شرکت کرتے ہوئے مخاطب کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔