بچوں کو سونے سے قبل ایک چمچہ شہد دینے سے ان کی کھانسی میں افاقہممکن

بچوں پر کوئی بھی چیز کا اثر بہت جلد ہوتا ہے کیونکہ وہ اتنے معصوم ہوتے ہیں کہ انہیں ہونے والی تکلیف کو بھی نہیں بتاسکتے۔ اگر آپ کے چھوٹے بچے بھی نزلہ زکام یا کھانسی میں مبتلاء ہیں تو اس کیلئے آپ یہ کرسکتی ہیں کہ رات کو سونے سے قبل اپنے بچوں کو ایک چمچہ شہد پلادیں۔ آپ کے اس عمل سے ان کی کھانسی دور ہوجاتی ہے اور بچے پرسکون نیند سوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سینے کی جکڑن اور کھانسی میں شہد سے بہتر کوئی دوا نہیں۔ شہد خراب گلے میں بھی مفید ہے۔ ماہرین نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ6 سال سے کم عمر بچوں کو زکام اور کھانسی کیلئے میڈیسن دینے سے گریز کیا جائے۔ والدین چھوٹے بچوں کو زکام و کھانسی کیلئے متبادل علاج فراہم کریں جن میں سے شہد ایک ہے تاہم ماہرین نے ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو شہد دینے سے منع کیا ہے کیونکہ شہد میں موجود بیکٹیریا ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے معدے کیلئے فائدہ مند نہیں ہوتے۔ تاہم بچوں کو رات میں سونے سے قبل اور سوکر اُٹھنے کے بعد ایک چمچہ شہد پلانے سے نزلہ و زکام اور کھانسی کی کیفیت میں آرام ملتا ہے۔