بچوں کو سرکاری اسکولس میں شریک کروانے کلکٹر کی اپیل

کریم نگر ۔ /4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسکول سے باہر جو بھی بچے ہیں انہیں سرکاری مدرسوں میں شریک کروایا جانے کے لئے ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے ۔ بروز منگل پروفیسر جئے شنکر بڈی باٹا پروگرام کے سلسلے میں چیتنیہ کنٹہ ضلع پریشد ہائی اسکول کا انہوں نے معائنہ کیا ۔ بچوں کے ساتھ انہوں نے کیا سیکھ رہے ہیں ، پڑھ رہے ہیں ، دریافت کیا ۔ سرکاری اسکول میں شریک بچوں کو دوپہر کا کھانا ، یونیفارم ، کتابیں مفت سربراہ کی جارہی ہیں ۔ اس سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ۔ والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولس میں ہی شریک کروایا جانے پر حکومت کی جانب سے نصابی کتب ، کاپیاں اور دوپہر کا کھانا مفت سربراہ کیا جارہا ہے۔ بڈی باٹا پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجیو مقامی سرپنچ پریشد ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر ٹیچرس ، طلباء وغیرہ شریک تھے۔