سدی پیٹ /24 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جلسہ دستاربندی حفاظ کرام دارالعلوم اتوار نظامیہ سدیح پیٹ 20 فروری بمقام عیدگاہ میدان نزد اقبال مینار بعد نماز عشاء انعقاد عمل میں آیا ۔ جلسہ کی صدارت مولانا احمد محی الدین قادری چشتی نقشبندی المعروف مولوی شاہ نے کی ۔ جلسہ کا آغاز محمد صدیق طالب علم انوار نظامیہ کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ جلسہ کی کارروائی بانی انوار نظامیہ مفتی کریم اللہ شاہ قادری نے چلائی ۔ اس موقع پر مولانا سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اللہ کا عظمت والا کلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے قرآن کی حفاظت کرنا میرا کام ہے ۔ میں امت محمدی کے سینوں میں قرآن کو محفوظ رکھوں گا ۔ یوں تو تورت ، زیور اور انجیل آئے لیکن وہ اصلی حالت میں باقی نہیں رہے ۔ مولانا نے فرمایا ہمارے نبی ﷺ پر قرآن نازل ہوائی وار قیامت تک اصلی حالت میں محفوظ رہے گی ۔ مولانا نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جن کے بچے حافظ قرآن ہوں گے اللہ تعالی قیامت کے روز محشر میں ان کے ماں باپ کے سروں پر تاج نورانی پہنائے گا وہ جنتی ہوں گے ۔ مولانا نے فرمایا رسول اللہ کی اتباع کرو اگر اللہ کی قربت چاہتے ہو تو ان 5 چیزوں پر عمل کرو عقیدہ ، عیادت ، معاملات ، ہلال کھاؤ ( معاشرت ) اخلاق ( خوش گفتار بنو) مولانا احمد محی الدین مولوی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سچا دین ہے ۔ حافظ قرآن روشن ستاروں کے ماندد ہیں ۔ بچوں کو دینی علم سے آراستہ کریں اور عصری تعلیم سے بھی آراستہ کریں ۔ مولانا عبالغفور قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے نونوہالوں کو اسلامی ماحول میں ڈھالیں ۔ حضور ﷺ کا ارشاد ہے آخرت میں خوش اخلاقی کا نتیجہ رب العالمین کی رضاء اور جنت ہے بداخلاقی سے دنیا میں ذلت و رسوائی ملتی ہے اور اللہ کا غضب اور دوزخ کی آگ نصیب ہوتی ہے ۔ قبل ازیں علاء کرام کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی اور فارغین طلباء حافظ عمران ولد محمد انور ساجد پورہ اور حافظ محمد یوسف ولد محمد واجب ساجد پورہ سدی پیٹ کی علماء کرام کے ہاتھوں دستاربندی و گلپوشی عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مرزا آصف بیگ ( مفتی ) حافظ عظیم اللہ قریشی صدر تنظیم المساجد غوث محی الدین ، عبداللطیف ملت اسلامیہ کے اعزازی صدر ، خادمان ملت ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر بابا شرف الدین مسعود ، حج سوسائٹی کے سرپرست اعلی نظام الدین موجود تھے ۔ جلسہ کا اختتام درود و سلام پر ہوا ۔ مفتی کریم الدین پٹیل نے شکریہ ادا کیا ۔