بچوں کو تعلیم مہیا کرنا لازمی منچریال میں آپریشن مسکان ،پولیس کمشنر ستیہ نارائنا کا خطاب

منچریال۔ 10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رام گنڈم پولیس کمشنریٹ جو دو اضلاع منچریال اور پداپلی پر محیط ہے۔ اس احاطہ میں پولیس کی جانب سے آپریشن اسمعیل مرحلہ V جس کے مقاصد بچہ مزدوری کا خاتمہ کرتے ہوئے ان بچوں کو تعلیم مہیا کرنا شامل ہے، آغاز کیا جارہا ہے۔ یہ بات پولیس کمشنر رام گنڈم وی ستیہ نارائنا نے اپنے آفس میں دونوں اضلاع کے پولیس عہدیداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ایک ماہ جاری رہے گا۔ دونوں اضلاع کے پانچ ڈیویژن میں پانچ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ہر ایک ٹیم میں ایس آئی کے مماثل عہدیداروں کو شامل کیا گیا ہے وہ بچہ مزدوری کا خاتمہ کیلئے، ہوٹلوں، اینٹ کی بھٹیوں اور زرعی سرگرمیوں میں کام کررہے بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں اسکولوں میں داخل کیا جائے۔ ایسے بچے جو اپنے اسکولی تعلیم سے محروم ہیں اور بچپن کی زندگی، ہوٹلوں، صنعتوں، زرعی کاموں میں ضائع کررہے ہیں۔ انہیں دوبارہ تعلیم اور دیگر سہولتیں پہنچانا اس پروگرام کا مقصد ہے اور ایسے ہوٹلوں اور دوکانداروں، صنعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو بچوں سے مزدوری کا کام لے رہے ہیں۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی سی پی لا اینڈ آرڈر روی کمار، ایڈیشنل ڈی سی پی اے آر سنجیو، اے سی پی ٹریفک وینکٹیشور راؤ، سی آئی اور ایس آئی عہدیداروں نے شرکت کی۔