بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنے کا مشورہ

سنگاریڈی ۔8اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوجوانوں کے بگڑے اخلاق پر سماج کے دانشوران کا خیال ہیکہ ہرماں باپ کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ اپنے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اچھے اخلاق و کردار والے بنیں اور اس کے ساتھ ساتھ اچھے روزگار سے بھی جڑے رہیں ۔ ماں باپ اپنے نوجوان بچے اور بچیوں کو تعلیم دلوانے کیلئے اچھے سے اچھے کالج کا انتخاب کرتے ہوئے کالج میں تعلیم کیلئے روانہ کررہے ہیں لیکن آج کل کچھ کالجس کے طلباء و طالبات کے درمین جو سرگرمیاں ہورہی ہیں اس سے والدین واقف نہیں ہیں ۔ ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ اپنے بچے تعلیم کیلئے کالج جارہے ہیں یا نہیں معلوم کریں ۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو سیل فون کی لعنت سے محفوظ رکھیں ‘ خاص کر کالج کے اوقات پر اور کالج سے گھر واپس لوٹ آنے کے بعد بھی اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور بچے کالج سے گھر واپس لوٹنے کے بعد ان کو گھر میں دینی تعلیم کا خاص نظر رکھا جائے ۔ سماج میں جو برائی ہورہی ہے اس سے محفوظ رہنے والدین ہر لمحہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو ادب ‘ تہذیب‘تمدن‘ اخلاقیات ‘پردہ اور اسلامی تعلیمات سے آراستہ کریں ۔ کچھ کالجس کے قریب کا ماحول خراب ہورہا ہے ‘ بچوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے پہلے والدین حرکت میں آئیں ‘ ان پر سخت نظر رکھنے کیلئے سماج کے دانشوران نے اپیل کی ہے ۔