سونیا گاندھی کا ریمارک راہول کیلئے ہے میرے لئے نہیں:کجریوال
نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے آج کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے حال ہی میں حکمرانی سے متعلق کہا تھا کہ حکومت چلانا ’’بچوں کا کھیل نہیں‘‘میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے یہ ریمارک اپنے فرزند راہول گاندھی کیلئے کیا ہو کیونکہ وہ بچہ کی طرح نظر آتے ہیں لیکن وہ بہرحال 43 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔ کجریوال نے آج دہلی میں چاندی چوک کی پرہجوم سڑکوں پر مہم چلائی ۔
70 فیصد ہندوستانی تبدیلی کے خواہاں:سروے
نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ملک کی معیشت اور سیاسی صورتحال پر بڑھتی ناراضگی کے درمیان ہندوستانیوں کی اکثریت نے آنے والے انتخابات میں سیاسی قیادت میں تبدیلی کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ امریکی تھنک ٹیانک نے رپورٹ میں بتایا کہ تقریباً 70 فیصد ہندوستانی موجودہ حکومت سے ناراض ہیں اور وہ بہت بڑی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ زائد از 3/1 افراد بھارتیہ جنتا پارٹی کو ترجیح دے رہے ہیں۔