گاندھی نگر،23اپریل(سیاست ڈاٹ کام)تقریباً 12کروڑقیمت والی 200مجازی کرنسی بٹ کوئن کوجبراً منتقلی اورلوٹ سے متعلق کی تفتیش کررہی گجرات کی سی آئی ڈی کی کرائم برانچ کی ٹیم اس معاملے میں تین پولس اہلکارسمیت چار ملزموں کی گرفتاری کے بعدآج علی الصبح امریلی ضلع کے پولس سپریٹنڈنٹ(ایس پی)جگدیش پٹیل کوپولس ہیڈکوارٹر پوچھ گچھ کے لئے لایاگیا۔سی آئی ڈی کرائم کے پولس جنرل ڈائرکٹرآشیش بھاٹیہ نے آج بتایاکہ اس معاملے کے اہم ملزم امریلی پولس کی مقامی کرائم برانچ(ایل سی بی)کے انسپیکٹراننت پٹیل کے اس بیان کے مطابق کہ اس نے ایس پی کے کہنے پرہی اس جرم کو انجام دیاتھا۔انہیں پوچھ گچھ کے لئے بلایاگیاہے ۔اگر ان کے پاس بٹ کوئن ملے گی تو انہیں بھی رسمی طورپرحراست میں لیاجاسکتاہے۔مسٹربھاٹیہ نے مزید بتایاکہ اس معاملے میں دھاری کے سابق ایم ایل اے نلن کوڈیاکانام اب تک سامنے نہیں آیاہے ۔ سورت کے بیلڈرشیلیش بھٹ نے الزام لگایاتھاکہ اننت پٹیل نے کئی پولس اہلکاروں کے ساتھ مل کرانہیں گذشتہ فروری کوگاندھی نگرسے اغواکرایک فارم ہاؤس میں رکھاتھا اورجبراً اس سے بٹ کوئن منتقل کروالیا۔اس نے مزید32کروڑروپے کی جبراًوصولی کاالزام بھی لگایاتھا۔اس معاملے میں آننت پٹیل کو19اپریل کوگرفتارکیاگیاتھا جبکہ اس سے پہلے دوکانسٹیبل سمیت تین لوگوں کوگرفتارکیاگیاتھا۔اب تک اس معاملے میں10ملزموں میں سے 4کی گرفتاری ہوچکی ہے ۔ایس پی جگدیش پٹیل کانام اب تک بطور ملزم شامل نہیں ہے ۔ دریں اثنائیہ کہاجارہاہے کہ معاملے کی تفتیش کررہی سی آئی ڈی کرائم نے کل آننت پٹیل کے گھرسے دوموبائل فون اورکچھ دیگرثبوت اکٹھاکئے تھے ۔ایس پی پٹیل کودودن پہلے ہی پوچھ گچھ کے لئے بلایاگیاتھا۔لیکن جب وہ نہیں آئے توکل دیرشب سی آئی ڈی کرائم کی ٹیم امریلی میں ان کے گھرپرپرپہنچی اورآج علی الصبح انہیں یہاں لایاگیا۔