بویناجوڑی کی پیشقدمی بھوپتی جوڑی باہر

ملبورن۔22جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین اوپن میں ہندوستانی کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے ساتھی کھلاڑی ڈینل نسٹر کو مسابقتی کھیل کا سامنا رہا ‘ تاہم اس جوڑی نے مارکس بغداتیس اور میرینکو مٹوسووچ کو 7-6(2) ‘ 7-5سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ دوسری جانب ایک اور ہندوستانی کھلاڑی مہیش بھوپتی کو ٹورنمنٹ سے باہر ہونے پڑا ہے جیسا کہ ان کے ساتھی کھلاڑی جرجن ملزر پر مشتمل جوڑی کو پہلے مرحلے کے مقابلے میں ارجنٹینا کی جوڑی ڈیگوشیورٹزمن اورہرا شیور پیالوس کے خلاف صرف 67 منٹوں میں 4-6‘ 3-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ اس مقابلہ میں بھوپتی جوڑی کسی بھی لمحہ حریف کو پریشان کرنے کے موقف میں دکھائی نہیں دی۔