بیدر ۔ 3۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقبل میں جب آپ راشن لینے کیلئے جائیں گے تب راشن شاپ کا مالک آپ کی فوٹو اپنے موبائیل میں قید کرلے گا ۔ اور یہ طریقہ کار اس لئے اپنایا جائیگا کہ پہلے جو فوٹو دی گئی تھی وہ برابر ہے یا نہیں یا کوئی اور ہے یہ بوگس راشن کارڈ ختم کرنے کا ایک عمل ہوگا ۔ یہ اقدامات عنقریب پوری ریاست میں کئے جائیں گے جس کیلئے محکمہ کی جانب سے راشن شاپ مالک کو ایک موبائیل فون جس میںمکمل طور پر موصلاتی نظام ہوگا رعایتی دام پر فراہم کیا جائیگا تاکہ راشن شاپ کا مالک کارڈ ہولڈر کی فوٹو لیکر فوری طور پر محکمہ کو ارسال کرسکے ساتھ اس کے افراد خاندان کی جو فوٹو ہوگی اس کی بھی جانچ کی جائیگی ۔ اس کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہوگا کہ محکمہ فوڈ اینڈ سیول سپلائی کے عہدیدار اپنے ڈاٹا کے ذریعہ اس کی تحقیق کر کے راشن کارڈ کی منظوری دیں گے ۔ جبکہ راشن کارڈ ہولڈر کی تفصیل بھی مقامی تحصیلدار کے پاس ہونگی اور دیکھا یہ جائیگا کہ اگر راشن شاپ کا مالک کسی بوگس کارڈ ہولڈر کو راشن سپلائی کررہا ہے تو مالک کے خلاف فوری کارروائی کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ محکمہ فوڈ اینڈ سیول سپلائی کے کمشنر ہرش گپتا نے یہ بات ایک اخباری بیان میں کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راشن شاپ کا مالک بوگس کارڈ ہولڈر کو راشن فراہم کررہا ہے ایسی صورت میں اس کو اگلے ماہ کا راشن بند کردیا جائیگا ۔ ان تمام معاملات کو روکنے کیلئے محکمہ ہذا کے پاس جدید ٹکنالوجی ہوگی جس کے ذریعہ فوری طور پر بدعنوانیوں کو روکنے میں مدد کرسکتی ہے اور کہا کہ راشن کارڈ کی فراہمی اور راشن کی سپلائی میں بدعنوانیوں کو روکنے کیلئے اس جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے اور بی پی ایل کارڈ ہولڈر کی کراس چیکنگ کے بارے میں کہا کہ محکمہ ریونیو ڈپارٹمنٹ سے بھی اس بارے میں مدد لے رہاہے کیونکہ محکمہ مال میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں تفصیلات درج ہوتی ہیں اور اگر یہ ثابت ہوجائے کہ محکمہ مال میں واقع بی پی ایل کارڈ ہولڈر اسکیمات سے استفادہ کررہا ہے اس کو تسلیم کر لیا جائیگا بصورت دیگر راشن کارڈ کی منسوخی بھی عمل میں آسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ محکمہ فوڈ اینڈ سیول سپلائزنیشنل پولولیشن رجسٹرار اور الیکشن کمیشن ڈاٹا سے بھی اس کام کیلئے مدد لے رہا ہے ۔ گپتا نے کہا کہ اس بارے میں محکمہ نے دیگر عہدیداروں سے مشاورت کا کام بھی شروع کردیا ہے ۔ ڈاٹا بیس کے ذریعہ چیکنگ ہوگی نہ صرف بے قاعدگی ختم کیا جائیگا بلکہ محکمہ اور عوام کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے لاریوں کے ذریعہ کیروسین کی سپلائی میں بدعنوانیوں کو روکنے کے بارے میں کہا کہ محکمہ نے طئے کیا ہیکہ لاریوں میں ایک ایسا ڈاٹا لگایا جائے گا جس سے اس کے رخ اور تیل کی مقدار کا پتہ چل سکے گا ۔ اور دیرہاوز میں ڈیجیٹیل اسکیپل لگانے کی بھی تجویز پر غور ہورہاہے ۔ راشن کارڈ کے حصول کیلئے ہر روز نیا ضابطہ رائج کرنے پر حکومت کو اسمبلی میں ہدف تنقید کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے جتنادل ایس کے رکن اسمبلی وائی ایس دتا نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہیکہ جس کے پاس موبائیل ہے اس کو راشن کارڈ کی درخواست کس مرحلہ میں ہے اس کی خبر موبائیل پر دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ انا بھاگیہ اسکیم رائج ہونے پر ہر طرف سے ستائش کی گئی تھی لیکن اب اس کا حکومت کو خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔