عادل آباد۔یکم اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد میں تقریباً 62ہزار بوگس کارڈز کو حاصل کرنے میں ضلعی حکام نے کامیابیحاصل کرلیا ۔ اپنا شہر اپنا منصوبہ پروگرام کے دوران عہدیداروں نے بوگس راشن کارڈز رکھنے والے افراد اور راشن شاپس ڈیلروں کو بوگس راشن کارڈ متعلقہ دفتر تحصیل میں جمع کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دیات ھا جس کے تئیں ضلع کے مختلف مقامات پر 61500 بوگس راشن کارڈس موصول ہوچکے ہیں ۔ ضلع میں سفید ‘ انتودیا اور انپورنا اسکیم کے تحت سات لاکھ پانچ ہزار راشن کارڈ جاری کئے گئے تھے جو حکومت کی جانب سے ملنے والی ریاستی نرخ پر اشیاء ماتحیاج کے علاوہ دیگر اسکیموں سے استفادہ کیا جارہا تھا ۔ حکومت کے پنچ سالہ منصوبہ کے تحت 2011ء میں 6.49 ہزار افراد خاندانوں کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے تئیں حکومت کی جانب سے سہولتیں فراہم کی جارہی تھیں۔ بوگس راشن کارڈز رکھنے میں راشن شاپس ڈیلرس اہمیت کے حامل تصور کئے جارہے ہیں جن سے 51,600 بوگس راشن کارڈ کو وصول کرلیا گیا جبکہ دیگر افراد سے 9900 بوگس راشن کارڈ حاصل ہوئے ہیں ۔ معاشی اعتبار سے مستحکم افراد خاندان جو گلابی راشن کارڈ رکھنے کے قابل ہیں ان افراد سے بھی سفید راشن کار ڈ کو حاصل کیا گیا ۔ سرکاری ملازمین حکومت کی اسکیم آروگیہ شری کے تحت مفت علاج و معالجہ کی سہولت حاصل کرنے سفید راشن کارڈ کا استعمال کررہے تھے وہ بھی فراہم ہوچکے ہیں ۔ ضلع میں سفید راشن کارڈ کے مستحق تین لاکھ آٹھ ہزار افراد خاندان تصور کئے جارہے ہیں ۔ عہدیداروں کی اطلاع کے مطابق بوگس راشن کارڈ حاصل کرنے میں تلگانہ ریاست میں پہلا مقام ضلع رنگاریڈی کو شامل ہے جبکہ عادل آباد کا شمار دوسرے درجہ میں کیا جارہا ہے ۔ بوگس راشن کارڈ فراہم کرنے کا سلسلہ برقرار ہے ۔ مزید 15% فیصد بوگس راشن کارڈ حاصل ہونے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں ۔