بوگس رائے دہندوں کے خلاف کارروائی‘ 22 افراد پر مقدمہ

یلاریڈی ۔ 3؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گتہ ھاری کے نیرل تانڈا اور میڈی پلی مواضعات میں دونوں پنچایتوں پر ووٹ کا حق رکھنے والے 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائینا نے بتایاکہ پنچایت الیکشن میں دونوں جگہوں پر ووٹ کا حق ہونے سے ہی شکست اٹھانی پڑی ۔ اس تعلق سے تمام ثبوتوں کے ساتھ شکست کھائے امیدواروں نے بوگس ووٹ ڈالنے سے انہیں پنچایت چناؤ میں کامیابی نہ مل سکی ‘ جس پر الیکشن کمیشن نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرکے 22 رائے دہندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس طرح انتخابی جنون والے 22 افراد بوگس رائے دہندے قانون کی گرفت میں آچکے ہیں ۔