بوچارڈ کی آکلینڈ میں کامیاب آمد

آکلینڈ ۔31 ڈسبمر (سیاست ڈاٹ کام )کینیڈین ٹینس اسٹار جینی بوچارڈ آکلینڈ میں گھڑدوڑ دیکھنے پہنچ گئیں۔ جینی بوچارڈ اس وقت ٹینس میں ایک مرتبہ پھر اپنے سنہری دنوں کی جانب واپس لوٹنے کی خواہاں ہیں جس کے لئے انہوں نے 2019 سیزن کے پہلے ایونٹ کے پہلے مقابلے میں کامیابی بھی حاصل کرلی ہے۔ بوچارڈ نے 2014 میں ٹاپ 5 میں جگہ بنائی تھی لیکن اب87 ویں نمبر پر پہنچ چکی ہیں۔ اس کے باوجود بوچارڈ ٹینس سے ہٹ کر دیگر دلچسپیوں میں بھی مصروف ہیں، انھوں نے نئے سیزن کے آغاز کے موقع پر آکلینڈ میں ریس دیکھی۔ بوچارڈ نے آکلینڈ کلاسک کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں اپنی حریف امریکی کھلاڑی میڈیسن برنگل کو راست سٹوں میں 6-3,6-3 سے شکست دی ہے۔