سڈنی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے پاکستانی ساتھی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے 2014ء کی پہلی کامیابی جدوجہد کے بعد درج کی جیسا کہ اس ہند ۔ پاک جوڑی نے آج یہاں جیان جولین راجر اور ہوریا ٹیکاؤ کو 7-6(5)، 6-7(2) ، 10-3 سے شکست دی۔ بوپنا اور اعصام الحق قریشی نے 2014ء سیزن کے آغاز سے قبل چینائی اوپن میں شرکت کی لیکن انہیں پہلے ہی راونڈ میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ ہندوستان کیلئے سنگلز میں نتیجہ مایوس کن رہا کیونکہ ہندوستان کے نمبر ایک سنگلس کھلاڑی سمدیو دیورمن اورکو کوالیفائنگ ٹورنمنٹ کے دوسرے راونڈ میں شکست برداشت کرنی پڑی اور اس طرح وہ آسٹریلین اوپن میں رسائی سے محروم ہوچکے ہیں۔