بوپنا جوڑی کی پیشقدمی‘دیوج جوڑی پری کوارٹرفائنل میں

پیرس۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ٹاپ ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کی کناڈیائی جوڑی دار گیبریلا ڈابرووسکي نے یہاں فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اچھی شروعات کرتے ہوئے مسکڈ ڈبلز زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں جبکہ مرد وں کے ڈبلز میں دیوج شرن اور پورو راجا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔بوپنا اور ڈابرووسکي کی جوڑی کو ٹورنمنٹ میں ساتویں سیڈ ملی ہے اور انہوں نے مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں غیر سیڈڈ آسٹریلیائی جیسکو مورے اور میٹ ریڈ کی جوڑی کو یک طرفہ انداز میں 39 منٹ میں 6-0 6-1  سے شکست دی۔ہندوستانی کھلاڑی نے اس سے پہلے مردوں کے ڈبلز میں بھی کامیاب آغاز کرکے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی تھ اور انہوں نے کلے کورٹ میں مسکڈ ڈبلز زمرے میں بھی مثبت آغاز کیا۔ بوپنا اور ڈابرووسکي نے میچ میں پانچ ایس لگائے اور سات میں سے پانچ بریک پوائنٹس کو حاصل کیا۔مردوں کے ڈبلز میں پورو اور دیوج ہندوستانی جوڑی نے ایک ساتھ بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 15 ویں سیڈ اولیور مراچ اور ماتے پاوچ کو دوسرے راؤنڈ میں تین سٹس کی جدوجہد میں 6-4 3-6 6-4 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔