بوپنا جوڑی نے آسٹریا اوپن جیب لیا

 

نئی دہلی۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا اوران کے جوڑی دار یوروگوئے کے پابلو کیواس نے آسٹریلا میں ایرسٹے اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے ۔ اس سے بوپنا کو 500 اے ٹی نشانات کا فائدہ ہوا ہے ۔ بوپنا اور ان کے جوڑی دار کیوواس نے سوپر ٹائی بریکر میں یہ مقابلہ مارسیلو ڈیمولائنر اور سیم کویری کے خلاف مردوں کے سنگلز کے فائنل میں 7-6، 7-6، 11-9 سے جیتا۔ ایک گھنٹے 46 منٹ طویل میچ میں دونوں ٹیموں میں سے کسی نے بھی سروس نہیں گنوائی۔ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی نے جیت کے بعد کہا کہ یہ زبردست جیت ہے ۔ یہ پہلا سال ہے جب میں نے اے ٹی پی 250 ، 500 اور1000 خطاب جیتے ہیں۔ میں تینوں کے فائنل میں پہلی جگہ بنائی تھی۔ پابلو کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ بہترین تجربہ ہوتا ہے ۔ 37سالہ بوپنا کے لیے یہ سال کا تیسرا خطاب ہے ۔ عالمی ڈبل درجہ بندی میں 17 ویں نمبر کے کھلاڑی بوپنا کا مونٹے کارلو کے بعد کیوواس کے ساتھ یہ دوسرا خطاب ہے ۔ انہوں نے سیزن کی شروعات چینائی اوپن میں خطابی کامیابی کے ساتھ کی تھی ۔ بوپنا کا یہ کل 17 واں خطاب ہے ۔بوپنا نے اس خطاب سے 500 اے ٹی پی نشانات حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بوپنا۔کیوواس کو132,030 یورو کی انعامی رقم ملی۔ رنر اپ کو 300 اے ٹی پی نشانات اور64 640 یورو کی انعام رقم ملی ۔کامیابی کے بعد بوپنا نے کہا کہ انکی جوڑی میں اہم آہنگی کافی بہتر ہورہی ہے اور آگے بھی وہ مزید کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔