بولٹ کا آج یوراج کی ٹیم کے خلاف کرکٹ مظاہرہ

بنگلور ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ کل ہندوستان کے شہر بنگلور میں کھیلے جانے والے مقابلہ میں یوراج سنگھ کی ٹیم کے خلاف اپنی کرکٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور امید ہیکہ وہ ہندوستان کے نمبر ایک فاسٹ بولر ظہیرخان کے خلاف بیٹنگ مظاہرہ کریں گے۔ یہ نمائشی مقابلہ فی ٹیم 7 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور فی اننگز 4 اوورس ڈالے جائیں گے۔ یوراج سنگھ کی ٹیم میں ساتھی فاسٹ بولر ظہیرخان موجود ہیں جبکہ بولٹ کی ٹیم میں ان کے سب سے بہترین دوست واکر جونیر اور ہندوستانی ٹیم کے سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ موجود ہیں۔ دریں اثناء دونوں ٹیموں میں وکٹ کیپنگ کیلئے مخصوص کھلاڑی موجود رہے گا۔ چنا سوامی اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے اس مقابلہ کے مشاہدہ کیلئے عوام کی کثیر تعداد کی توقع کی جارہی ہے۔