بولٹ اور فیرزر کو سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

کنگسٹن۔11جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے تیز ترین اتھیلیٹ یوسین بولٹ اور اسپرنٹ کوئن شیلی اینڈ فریزر پریس کو جمیکا کے اسپورٹس مین اور اسپورٹس ویمن کے سال کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ 27سالہ بولٹ جنہوں نے ماسکو 2013ء میں آئی اے اے ایف ورلڈ چمپئن شپ اسپرنٹ ڈبل خطاب حاصل کیا ہے اور یہاں انہوں نے 4ہزارمیٹر مینس ریلے مقابلے میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیاتھا ۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بولٹ نے کہا کہ رواں برس میرے لئے انتہائی شاندار رہا حالانکہ اس برس کئی نشیب وفراز دیکھنے کو ملے ۔

خالد قریشی کا شاندار سنچری
حیدرآباد۔11جنوری ( راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اے۔8 ڈیویژن کے مقابلہ میں بوائز ٹاؤن کے اوپنر عبدالخالد قریشی نے 108گیندوں میں 156رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے مجموعی اسکور 245/7میں کلیدی رول ادا کیا ۔ جوابی اننگز میں سوٹن کی 159/9 رنز اسکور کرپائی ۔ بوائزٹاؤن کیلئے عزیز قادری نے 40رنز کے عوض تین اور نعمان افسر نے 28رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔