بولرس نے کامیابی میں مدد کی : حفیظ

رائے پور۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لاہور لائنس کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ان کے بولروں نے چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں ان کی ٹیم کے پہلے کوالیفائر میچ میں ممبئی انڈینس کو کم اسکور پر روک کر کامیابی کی بنیاد رکھی، حالانکہ انہوں نے ممبئی پر 6 وکٹس کی جیت میں ان کے بیٹسمنوں کو بھی ستائش کی۔ انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے بولروں نے ممبئی انڈینس کو 135 رنز کے اندر روک کر شاندار مظاہرہ کیا اور اس اسکور کو حاصل کیا جاسکتا تھا ، اگر وہ اس وکٹ پر 150 رنز سے زیادہ کا اسکور کرلیتے تو یہ مشکل ہوجاتا۔ بقول ان کے کہ وہ اس بات سے واقف ہیں کہ ان کا مڈل آرڈر روہت شرما کی غیرموجودگی میں کمزور تھا، اس لئے منصوبہ بندی ابتدائی وکٹس حاصل کرنے پر مرکوز تھی۔