اوٹاوا۔3 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)کینیڈا کی ابھرتی نوجوان ٹینس اسٹار یوجینی بوشارڈ ہوپ مین کپ سے سیزن2015 کا شاندار آغاز کرنے کی خواہاں ہیں۔2014گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ کر دنیا کو حیران کردینے والی کھلاڑی بوشارڈ رواں سیزن میں بھی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی 20سالہ کھلاڑی بوشارڈ نیکہا ہیکہ انہوں نے گزشتہ برس سیزن کا اچھا آغاز کیا تھا اور عالمی درجہ بندی میں پہلی مرتبہ سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنا ئی اور انکی کوشش ہے کہ اس سال بھی کچھ ایسا نیا کروں جس سے دنیا حیران ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ کوئی چیز ناممکن نہیں۔اب ان کی نظریں گرانڈ سلام خطاب جینے پر مرکوز ہے امید ہے اس میں جلد کامیاب ہوجاؤنگی۔ ہوپ مین ٹینس کپ کا اتوار کو پرتھ میں آغاز ہورہاہے ۔