بوسیدہ مکانات منہدم کرنے کی ہدایت

کریم نگر 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر میں قدیم بوسیدہ مخدوش مکانات کی نشاندہی کی جاکر انھیں منہدم کردیا جائے گا۔ سردار رویندر سنگھ نے عہدیداروں کو یہ ہدایات دیں۔ ٹاور سرکل میں منہدم شدہ مکان کا اُنھوں نے مشاہدہ کیا۔ بوسیدہ مکانات کی نشاندہی کی جاکر مالکان جائیداد کو پہلے نوٹس دی جائے۔ ایک ہفتہ بعد کوئی جواب نہ آنے پر منہدم کیا جائے۔ اگر مالک مکان ہی خود کارروائی کرے تو نئے مکان کی تعمیر کے لئے فوری اجازت حاصل ہوگی۔ عام سڑکوں پر غیر مجاز قبضہ کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔ انا پورنا کامپلکس کے قریب پھلوں کے بیوپاری ٹھیلہ بنڈیوں کو ٹریفک میں خلل پیدا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ کارپوریٹر کمل جیت کور اے ی انیہا دیگر قائدین سوہن سنگھ، سرینواس، سادوینتی، اوما دیوی، ٹی پی ایس کرناکر کریم نگر کے مختلف ڈیویژنوں میں بتکما کھیلے جانے کے لئے میئر نے منتخب شدہ جگہوں کا معائنہ کیا اور وہاں صاف صفائی، مارکیٹ، روشنی، پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا۔