بوسٹن کپ 2018ء کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد۔ 12 مئی (راست) بوسٹن کپ 19 ویں ڈے ۔نائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کی آج یہاں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی حیدرآباد کے رانجی ٹرافی کھلاڑی جو سن رائزرس حیدرآباد کیلئے آئی پی ایل سیزن 11 کیلئے کھیل رہے ہیں، کے علاوہ سینئر کوچ مومن پٹیل نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں انڈر 12، 14 اور 16 کی فاتح ٹیموں کو ٹرافیز اور دیگر کھلاڑیوں کو انفرادی انعامات بھی دیئے گئے۔