بوسٹن کپ 2015 کے انعقاد کیلئے تیاریاںمکمل ‘100 سے زائد ٹیموں کی شرکت متوقع

حیدرآباد 26 اپریل (راست)بوسٹن مشن ہائی اسکول کالے پتھر تاڑبن کے زیر اہتمام 16 ویں بوسٹن کپ 2015 کا آغاز ماہ مئی کے دوسرے ہفتہ میں کیا جائے گا۔ یہ ڈے اینڈ نائیٹ کرکٹ ٹورنمنٹ دونوں شہروں کے اسکولس کے اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے منعقدہ کیا جاتا ہے جسے اسپورٹس کو چنگ فاونڈیشن مانصاحب ٹینک کی سرپرستی حاصل ہے۔ انڈر 12‘انڈر 14 اور انڈر 16 کے زمروں میں منعقد جانے والے اس ایونٹ میں ہر سال زائد از 100 ٹیمیں حصہ لیتی آئی ہیں ۔اس ٹورنمنٹ کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں بالخصوص حیدرآباد کی ممتاز شخصیتوں نے شرکت کرتے ہوئے اُبھرتے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ان شخصیتوں میں سابق انڈین کرکٹ کیپٹن محمد اظہر الدین‘سابق ٹسٹ کرکٹرس وی وی ایس لکشمن‘ارشد ایوب ‘ویمنس ٹیم کی سابق ہندوستانی کپتان میتھالی راج اور کئی دیگر انٹر نیشنل کرکٹرس شامل ہیں۔