حیدرآباد۔8مئی( راست)اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 15واں بوسٹن کپ 2014ء ڈے /نائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا 16مئی کو آغاز ہوگا ۔ درخواستبھیجنے کی آخری تاریخ 14مئی ہے ۔ بوسٹن مشن ہائی اسکول کالا پتھر تاڑبن کی جانب سے گذشتہ 14برسوں سے اس ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے جسمیں انڈر 12‘ انڈر 14 اور انڈر 16 زمروں میں دونوں شہروں کے اسکولی طلبہ کے درمیان مقابلے ہوتے ہیں ۔ اس ٹورنمنٹ میں مشہور مدارس جن میں ڈان باسکو ہائی اسکول ‘ آل سینٹس ‘ لٹک فلاور ‘ گوتم ‘ تلسی‘ میتھاڈسٹ ہائی اسکول ‘ حیدرآباد پبلک اسکول ‘ بھارتیہ ودیا بھون کے علاوہ سوپر کیاٹ کرکٹ کوچنگ فاؤنڈیشن ملک پیٹ شامل ہیں جو ٹورنمنٹ میں حصہ لیتے رہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9246362299 اور9396559440 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔