بوسٹن کپ 2014ء کا کامیاب انعقاد

بوسٹن کپ 2014ء کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد۔24مئی ( راست) بوسٹن کپ 2014ء کا 15ویں سال کامیاب انعقاد عمل میں آیا ہے ۔ جس میں 100سے زائد ٹیموں نے شرکت کی ۔انڈر 12زمرے میں سوپر کیاٹس ‘ انڈر 14زمرے میں سی سی او بی اور انڈر 16زمرے میں ایس سی ایف تلسی لارڈس کی ٹیموں نے خطابی ٹرافی حاصل کی ۔ بوسٹن مشن ہائی اسکول کالے پتھر کی جانب سے گذشتہ 14برسوں سے یہ ٹورنمنٹ کامیابی کے ساتھ منعقد ہورہا ہے اور 15واں ایڈیشن بھی کامیاب رہا ۔ اس ٹورنمنٹ کو اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن مانصاحب ٹینک کی جانب سے فلوڈ لائٹس اور میدان کی سہولت فراہم کی گئی

ورلڈ کپ کیلئے برازیل میں
سخت ترین سیکیورٹی
براسیلیا۔24مئی(سیاست ڈاٹ کام ) برازیل نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران سخت ترین انتظامات کے تحت 157,000فوجی اور پولیس عہدیداروں کو گشتی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا ‘ تاکہ عالمی کپ کو پُرامن طریقہ سے منعقد کیا جاسکے ۔ جیسا کہ ٹورنمنٹ کے آغاز سے 20دن قبل پُرتشدد احتجاج اور ہڑتالیں ہوئی ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بحریہ ‘ فوج اور ایئرفورس کے سیکیورٹی عہدیداروں کو تعینات کیا جارہا ہے ۔