حیدرآباد۔25 اپریل ( راست ) اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 15واں بوسٹن کپ 2014ء ڈے /نائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ ماہ مئی کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہوگا ۔ بوسٹن مشن ہائی اسکول کالا پتھر تاڑبن کی جانب سے گذشتہ 14برسوں سے اس ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا جارہاہے جس میں انڈر 12‘ انڈر 14 اور انڈر 16 زمروں میں دونوں شہروں کے اسکولی طلبہ کے درمیان مقابلے ہوتے ہیں ۔ حیدرآبادکے کئی نامور شخصیتیں جن میں سابق قومی کپتان محمد اظہر الدین ‘ وی وی ایس لکشمن ‘ ارشد ایوب ‘ وینکٹ پتی راجو ‘ ایم ایس کے پرساد ‘ویمنس کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج اور دیگر کئی شامل ہیں ۔ اس ٹورنمنٹ کے افتتاحی اور اختتامی تقاریب میں حصہ لے چکے ہیں ۔ اس ٹورنمنٹ میں مشہور مدارس جن میں ڈان باسکو ہائی اسکول ‘ آل سینٹس ‘ لٹل فلاور ‘ گوتم ‘ تلسی‘ میتھاڈسٹ ہائی اسکول ‘ حیدرآباد پبلک اسکول ‘ بھارتیہ ودیا بھون کے علاوہ سوپر کیاٹ کرکٹ کوچنگ فاؤنڈیشن ملک پیٹ شامل ہیں جو ٹورنمنٹ میں حصہ لیتے رہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9246362299 پر یا 9396559440 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔