بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا آج مونگیا کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد ۔ 8 مئی ۔(سیاست نیوز) اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن مانصاحب ٹینک حیدرآباد کی سرپرستی میں 16 واں بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ ( ڈے ؍ نائٹ ) کا آج صبح 8 بجے افتتاح عمل میں آئے گا ۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر دنیش مونگیا ٹورنمنٹ کا افتتاح کریں گے ۔ اس ٹورنمنٹ میں انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 زمرہ میں مقابلے ہوں گے ۔ ہر سال اس ٹورنمنٹ میں لگ بھگ 100 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ امباٹی رائیڈو ، ٹی سمن اور ارجن یادو بھی بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں اپنی کم عمری میں کھیل چکے ہیں اور آج ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور آئی پی ایل ٹیموں کا حصہ ہے۔ شہر کے نامور اسکولس ڈان باسکو ، آل سینٹس ، لٹل فلاور ، گوتم ، تلسی ہائی اسکول ، میتھڈسٹ ، حیدرآباد پبلک اسکول ، بھارتیہ ودیا بھون ، سوپر کیاٹ کرکٹ اکیڈیمی ، سروجنی کرکٹ اکیڈیمی ، سیسی او بی اور ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی کی ٹیموں نے بوسٹن کپ میں حصہ لیا ہے اور اس سال بھی حصہ لیں گے ۔ سابق ہندوستانی ٹسٹ کرکٹر گوئند راج اور سابق رانجی کھلاڑی مومن پٹیل بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔