حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس نامپلی نے ایک نامعلوم شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو بورا بنڈہ کے علاقہ سے دستیاب ہوئی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 60 سالہ نامعلوم شخص کی نعش کو بورا بنڈہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 سے ریلوے پولیس نے دستیاب کرلیا ۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اطلاع پر کارروائی کی گئی اور ریلوے پولیس کو شبہ ہے کہ یہ شخص خرابی صحت کے سبب فوت ہوگیا ہوگا ۔ نامپلی ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔