بورویل کیلئے کھودے گئے گڑھوں سے خطرہ

بیدر۔20اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کرناٹک نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے پرائیوٹ اور سرکاری زمینوں پر بورویل کیلئے کھودے گئے خالی گڑھے بند کرنے کیلئے 31 اگست تک کی مہلت دی ہے ۔ پانی تلاش کرنے کیلئے کھودے گئے کھڈے جو پانی نہ ملنے کی وجہ سے بند نہ کئے گئے ہیں انہیں بھرنے کی حکومت نے زمین کے مالکان کو یہ مہلت دی ہے ۔ حال ہی میں بورویل کے گڑھوں میں بچوں کے پھنسنے کے بعد ان کی اموات کے پیش نظر حکومت کرناٹک نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ کرناٹک کی سابق حکومت نے ایک سرکیولر کے ذریعہ اضلاع میں غیر بورویل کے کھلے گڑ؍وں کا سروے کرنے ضلع حکام کو ہدایت دی تھی ۔ وزیر برائے دیہی ترقیات اور پنچایت راج ایچ کے پاٹل نے اسی سرکیولر کے پیش نظر بورویل کے خالی گڑھوں کو بند کرنے کیلئے 31 اگست تک مہلت دی ہے ۔غورطلب ہے کہ باگل کوٹ ضلع کے سوٹ کیرے قصبہ میں 6سالہ بچے کے بورویل کے گڑھے میں گرکر پھنس جانے کے بعد موت واقع ہوگئی تھی ۔ بچے کو زندہ نکالنے کی کوشش رائیگاں ہونے کے 8دن کے بعد بچے کی لاش کل سڑی گلی حالت میں نکالی گئی ۔ پاٹل نے کہا کہ پنچایت ڈیولپمنٹ افسروں اور شہریوں سے یہ معلومات حاصل کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے کہ کن علاوں میں بورویل کے لئے کھودے گڑھے بھر ے نہیں گئے ہیں ۔ ایسی اطلاعات ملنے پر متعلقہ افسران ان علاقوں کا دورہ کریں گے اور خاطی زمین مالکین کے خلاف کارروائی کریں گے۔