باہر نکالنے کی تمام کوششیں ناکام ۔ لاپرواہی کیخلاف مقدمہ درج
حیدرآباد 14اکٹوبر (سیاست نیوز) ضلع رنگا ریڈی کے ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع منچال میں کھلی بورویل میں گرجانے والی چار سالہ گریجا بالآخر فوت ہوگئی ۔ 45 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد محکمہ مال اور پولیس عہدیداروں کو ناکامی ہاتھ لگی ہے ۔ 12 اکٹوبر کو چار سالہ گریجا منچال علاقہ میں واقع کھیتوں میں کھودی گئی کھلی بورویل میںاچانک گڑ پڑی تھی ۔اس واقعہ کے بعد لڑکی کو باہر نکالنے کیلئے ضلع انتظامیہ فوری حرکت میںآتے ہوئے 300 فیٹ گہری بورویل میں آکسیجن کے پائپس ڈال کر لڑکی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اطمینان بخش نتائج حاصل نہ ہونے پر محکمہ فائر ، نیشنل ڈیسازٹر رسپانس ٹیم ،سنگارینی کالرریز کانکنی کمپنی کے ماہرین کی مدد سے بورنگ کے اطراف کھدوائی کی گئی اور بعدازاں آج لڑکی کا پتہ لگالیا گیا تاہم وہ مردہ پائی گئی ۔ گریجا کی موت کی اطلاع کے بعد منچال منڈل رنج و غم میں ڈوب گیا ۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ فارنسک ماہرین کو شبہ ہے کہ گریجا بورویل میں گرنے کے بعد کچھ ہی گھنٹوں میں فوت ہوگئی تھی۔ وہ اپنے دادا اور دادی کے کھیت میں کھیل رہی تھی اور ضعیف جوڑا کھیتی باڑی میں مصروف تھا۔کمسن لڑکی کی نعش آج شام باہر نکالی گئی اور اس کے حوالے کردی