حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) بورابنڈہ کے علاقہ میں ایک رئیل اسٹیٹ تاجر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ سنجیوا ریڈی نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ پاشاہ خان کی کل رات مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس سب انسپکٹر نے بتایا کہ پاشاہ خان کے بیٹے چاند پاشاہ نے شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ پاشاہ خان کی موت مبینہ طور پر اچانک خرابی صحت کے سبب ہوئی ہوگی ۔ چونکہ گذشتہ دو ماہ قبل ان کی اہلیہ کی موت ہوگئی تھی ۔ تب سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھے ۔ تاہم پولیس نے موت کی قطعی وجہ نہیں بتائی اور کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ بتائی جاسکتی ہے ۔