بودھن 25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی بودھن میں شامل چار منڈلوں بودھن ‘ ایڈپلی‘ رنجل ‘ نوی پیٹ میں واقع 57 ایم پی ٹی سی کی نشستوں کیلئے جملہ 407 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کیا تھا کل نامزدگی واپس لینے کے آخری روز 183 امیدواروں نے اپنے پرچے نامزدگیاں واپس لے لئے ۔ اس طرح اب جملہ 224 امیدوار میدان میں رہ گئے جن میں کانگریس پارٹی کے 56 ٹی آر ایس کے 53 ٹی ڈی پی کے 33 بی جے پی کے 41 اور دیگر چھ کے علاوہ آزاد 35 امیدوار میدان میں باقی رہ گئے ۔ بودھن منڈل پرچہ پریشد کیلئے 19 نشستیں ہیں جس کیلئے ٹی آر ایس کے 15 ٹی ڈی پی کے 15 بی جے پی کے 8 دیگر دو کے علاوہ 9 آزاد امیدوار میدان میں رہ گئے ۔ کانگریس تمام 19 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔ نوی پیٹ منڈل پرجہ پریشد میں 16 ایم پی ٹی سی کی نشستیں ہیں ۔ کانگریس اور ٹی آر ایس نے تمام 16 پر اپنے امیدوار ٹھہرائے ۔ رنجل منڈہ پریشد میں گیارہ ایم پی ٹی سی کی نشستیں ہیں یہاں کانگریس نے 10 ٹی آر ایس نے گیارہ ٹی ڈی پی نے 4 بی جے پی نے 10 دیگر ایک اور تیس آزاد امیدوار میدان میں ہے اور ایڈپلی منڈل پریشد میں گیارہ نشستیں ہیں ۔ جہاںکانگریس اور ٹی آرایس تمام گیارہ نشستوں پر مقابلہ کر رہی ہے ۔ یہاں ٹی ڈی پی 5 بی جے پی 10 دیگر ایک کے علاوہ گیارہ آزاد امیدوار میدان میں رہے گیں ۔