بودھن۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی وائی لکشمی نارائن نے ریاستی الیکشن کمشنر رجت کمار کے نام تحریر کردہ اپنے ایک مکتوب میں بودھن کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس رگھوپر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ اسمبلی بودھن میں شامل موضع بورگاؤں کے بی جے پی کارکنوں کو اے سی پی رگھوہراساں کررہے ہیں جس کی وجہ سے موضع میں ا ن کے پارٹی کارکن بی جے پی کی تشہیر کرنے سے گھبرارہے ہیں۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ ماضی میں رنجل منڈل میں ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران مشتبہ طور پر بی جے پی کے کارکنوں کے خلاف بعض افراد نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ سابق ایم ایل اے نظام آباد وائی لکشمی نارائن نے اپنے مکتوب میں اے سی پی بودھن مسٹر رگھو کا تبادلہ کردینے کا مطالبہ کیا۔