بودھن کو ماڈل حلقہ اسمبلی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات

بودھن 24 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے یہاں آئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقہ اسمبلی بودھن کو ریاست تلنگانہ کا ایک ماڈل حلقہ بنانے کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال 2015-16سے نوی پیٹ منڈل میںپالی ٹیکنک کلاسس کا آغازہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ایڈپلی اور رنجل منڈلوں میں زیر تعلیم طلبہ کو انٹر میڈیٹ کی تعلیم حاصل کرنے دور دراز تک جانا پڑ رہا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ یہاں دونوں منڈلوں کے درمیان انٹر میڈیٹ کالج کے قیام کیلئے حکومت سے نمائندگی کریں گے جناب شکیل نے کہا کہ بودھن شہر کی عوام کو ریلوے گیسٹ سے گذرنے بعض اوقات کافی دشواریوں کا سامناکرنا پڑتا ہے اور یہاں نو تعمیر کردہ گاندھی پارک ریلوے اسٹیشن کا پلاٹ فارم کی سطح بلند نہ ہونے کی وجہ سے بچوں و ضعیف افراد کو ٹرین میںسوار ہونے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ بودھن کی عوام کو ریلوے ٹرکس اور پلاٹ فارم سے پیش آنے والی دشواریوں کے تعلق سے محکمہ ریلوے کے عہدیداروں کے علم میں لاتے ہوئے عوام کے اس دیرینہ مسائل کی یکسوئی کرنے کا محمد شکیل نے تیقن دیا ۔ جناب شکیل نے کہا کہ بودھن شہر کا جدید بس اسٹانڈ یہاں کے مسافروں کی تعداد کے حساب سے ناکافی ہورہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس بس اسٹانڈ کو پوری طرح منہدم کر کے یہاں ایک عصری بس اسٹانڈ تعمیر کیا جائے گا جس میں مسافرین کو بس کے انتظار میں ٹھہرنے آرام دہ نشستیں اور بیمار و ضعیف افراد کو لکژری ویٹنگ ہال تعمیر کیا جائیگا۔ جناب شکیل نے کہا کہ بودھن شہر میں سڑکوں و موریوں کی تعمیر و مرمت کیلئے حکومت کی جانب سے 77 لاکھ روپئے منظور کئے گئے جہاں کہیں بھی شہر میں سڑکوں و ڈرینج کی تعمیر و مرمت کی سخت ضرورت ہے وہاں اس فنڈس کا استعمال کیا جائے گا۔ قبل ازیں کمشنر بلدیہ مسٹر پرساد راو انجینئرس نے مسٹر شکیل سے ملاقات کرتے ہوئے انہیںشہر میں جاری ترقیاتی کاموں سے واقف کروایا ۔ مسٹر شکیل نے آج صبح سویرے بودھن پہونچتے ہی سڑک حادثہ میں ہلاک شیخ رحیم کی والدہ سے ان کے گھر محلہ گوشالہ پہنچ کر پرسہ دیا بعدازاں بیاس ندی میں بہہ جانے والے طالب علم وشنووردھن ریڈی کے گھر پہنچ کر لاپتہ طالب علم کے والدین سے اظہار ہمدردی کی ۔ اس موق عپر سابقہ صدر نشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین ریاستی نائب صدر اقلیتی سیل ٹی آر ایس پارٹی عبدالرزاق، محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ ،شیخ محمود، اعجاز احمد ایڈوکیٹس کے علاوہ عبدالکریم ،عظیم الدین میور میڈیکل احتشام الدین ،شیخ شاکر سابقہ ارکان بلدیہ شیخ جاوید سید اشفاق علی، خواجہ شریف ،بھرت یادو و ارکان بلدیہ اور سابقہ صدر منڈل پریشد بودھن بی گنگا ریڈی کوپرتی سبا راو وغیرہ موجود تھے۔