بودھن 13؍اپریل۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر کا قدیم بس اسٹانڈ سیاسی قائدین کی عدم توجہ کے باعث عصری ترقی سے محروم ہے امبیڈکر چوراستہ برائے قدیم بس اسٹانڈ بودھن جدید عیدگاہ تک سڑک کی توسیع کے کام انجام دینے سال 2012 میں رقمی منظوری حاصل ہونے کے باوجود سڑک کی کشادگی کے کاموں میں تاخیر کے سبب شہریان بودھن کو قدیم بس اسٹانڈ تا پولیس اسٹیشن بودھن تک راستہ طئے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پولیس اسٹیشن تا قدیم بس اسٹانڈ سڑک کی کشادگی میں مسائل رکاوٹوں کو دور کرنے سرکاری عہدیدار بھی بے بس نظر آرہے ہیں قبل ازیں یہاں قائم دکانوں کو کشادگی سڑک کے زد سے محفوظ رکھنے سڑک کو 100 فٹ کے بجائے 80 فٹ چوڑا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھالیکن فی الفور یہاں سڑک کے درمیان موجود ڈیوائیڈر سے ایک جانب چالیس فٹ اور دوسری جانب صرف 30 فیٹ سڑک چوری ہے اس فرق کو مٹانے بعض دوکانداروں نے اپنی دکان کے سامنے موجود روڈ ڈیوائیڈر کو توڑ ڈالا اور سڑک کے درمیان ڈیوائیڈرس پر موجود برقی کمھبوں کی برقی منقطع کردی گئی یہاں راتوں میں لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرا چھایا رہتا ہے ۔ محکمہ عمارات و شوارع کے عہدیداروں سے یہاں سڑک کی توسیع کے کاموں میں تاخیر کی وجہ دریافت کرنے پر انہو ںنے بتایا کہ زیر زمین پانی کی پائپ لائن ہونے کی وجہ سے یہاں سڑک کی توسیع کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔ محکمہ بلدیہ کے عہدیدار فنڈز کی کمی کے باعث پائپ لائن کو سڑک کے کنارے منتقل کرنے دیر لگا رہے ہیں بہ ظاہر یہ تمام غیر صحت مند وجوہات ہے ۔ دراصل سڑک کی توسیع سے بعض دکانات کی عمارتیں زد میں آرہی ہیں انہیں فائدہ پہونچانے توسیع کے کاموں کو بار ہا ملتوی کیا جارہا ہے ۔ پولیس اسٹیشن تا قدیم بس اسٹانڈ تک تقریبا دس فٹ سڑک کو کشادہ کرنا ضروری ہے اس کشادگی کے کاموں کے دوران پولیس اسٹیشن کے احاطہ کی دیوار کو بھی تقریبا 8 فٹ پیچھے ہٹانا پڑے گا اور سرکل آفس کے سامنے موجود نا جائز قبضوں کو بھی سڑک کی توسیع کے دوران برخواست کیا جانا ناگزیر ہوجائے گا۔