بودھن ۔ 15 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن ڈیویژن میں شامل تین حلقے اسمبلی بودھن ، بانسواڑہ اور جوکل کے منڈلوں میں شامل مجالس مقامی ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کیلئے گزشتہ ماہ 6 اپریل کو منعقدہ انتخابات کی رائے شماری گزشتہ روز بودھن کے آر کے کالج آف انجینئرنگ و ٹکنالوجی میں انجام دی گئی ۔ رائے دہی بیلٹ پیپر کے ذریعہ انجام دیئے جانے کی وجہ سے رائے شماری کے عمل کی رفتار سست رہی مکمل نتائج سامنے آنے تک شام ہوگی ۔ بودھن حلقہ اسمبلی میں شامل چار منڈلوں میں سے تین بودھن ، ایڈپلی ، نوی پیٹھ میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی جبکہ انجل منڈل میں کانگریس پارٹی کو اکثریت حاصل ہونے ایک ایم پی ٹی سی کے ووٹ کی ضرورت ہے یہاں انجل منڈل میں موجود گیارہ MPTC کی نشستوں میں سے کانگریس پارٹی کو پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی اور چار پر BJP اور باقی 20 پر ٹی آر کے امیدوار منتخب ہوئے ۔ بودھن منڈل پرجاپریشد کی 19 نشستوں میں سے 13 پر کانگریس قبضہ کرتے ہوئے واضح اکثریت حاصل کرلی اور تین پر ٹی آر ایس ، دو پر تلگودیشم اور ایک پر آزاد امیدوار منتخب ہوا ۔ ایڈپلی منڈل کی گیارہ میں سے سات نشستوں پر کانگریس پارٹی کے امیدوار منتخب ہوئے اور نوی پیٹھ منڈل پریشد کی 16 نشستوں میں سے دس پر کانگریس پارٹی کے امیدوار جیت حاصل کئے اور مذکورہ چار منڈلوں میں موجود ZPTC کی چار نشستوں پر کانگریس کے امیدوار بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے ۔