بودھن /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنی منڈل موضع چندور سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے سینئیر قائد و سابقہ چیرمین مارکٹ کمیٹی ورنی منڈل سائی ریڈی کو گذشتہ روز ان کے موضع چندور میں ان کے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ پولیس نے حراست میں لیکر بودھن پولیس اسٹیشن کو منتقل کیا ۔ یہاں کے مقامی کانگریس پارٹی کے قائدین و سرگرم پارٹی کارکنوں نے سائی ریڈی کی گرفتاری پر شدید اعتراض کرتے ہوئے بودھن پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا منظم کیا اور سابقہ ریاستی وزیر سرینواس ریڈی کے خلاف نعرے بلند کئے ۔ اس موقع پر صدر ٹاون بودھن مسٹر گنا پرساد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سائی ریڈی نے عین انتخابات سے قبل سابقہ ریاستی وزیر مسٹر سرینواس ریڈی ٹی آر ایس قائد کے دورہ چندور پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے سابقہ وزیر کی آمد پر اعتراض کرتے ہوئے دھرنا منظم کرنے کا انتباہ دیا تھا اور اپنے دور حکومت میں موضع چندور کو نظر انداز کرنے کا سرینواس ریڈی پر الزام عائد کیا ۔ ورنی پولیس نے نقص امن کے پیش نظر سائی ریڈی اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لیکر بودھن رورل پولیس اسٹیشن میں بیٹھا رکھا ۔ پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا منظم کرنے والوں میں سابقہ چیرمین مارکٹ کمیٹی بودھن شیخ محی الدین پاشاہ رکن بلدیہ دامودھر ریڈی ستیہ نارائنا ، وشنو ، شیخ کلیم خلیل ا حمد و دیگر کانگریس پارٹی کے قادئین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔