بودھن میں 6 جون کو جلسہ عظمت مصطفے و جلسہ دستاربندی

بودھن ۔ یکم ۔ جون ( ذریعہ فیاکس ) بودھن میں 31 مئی بروز اتوار بعد نماز عشاء مدرسہ سید شاہ فیروز انوارالعلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا سالانہ جلسہ عظمت مصطفی و جشن دستار حفاظ کے انتظامات کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سرپرست مدرسہ احمد عبدالسمیع ، محمد ظہیرالدین بابر ، سید عبدالباقی نظامی عبدالقدیر ، عبدالباسط ، سید کلیم الدین ، محمد یونس ، شیخ معین الدین ، مولانا عبدالحفیظ و حافظ سید نصیرالدین اور دوسرے ارکان نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں سالانہ جلسہ کے انتظامات کو قطعیت دی گئی ۔ جون بروز ہفتہ دن میں جلسہ برائے خواتین بعنوان اصلاح معاشرہ اور بعد نماز عشاء جلسہ عظمت مصطفی و جشن دستار اس جلسہ سے مولانا محمد مجیب خان نظامی معصوم نقشبندی نظامی و شاذ عرفی نظامی و دیگر علماء مقامی مخاطب کریں گے ۔