بودھن۔/26 اپریل ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر نشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا نے اپنے چیمبر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 29اپریل بروز ہفتہ بودھن شہر میں سربراہی آب مسدود رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کے روز فلٹر بیڈ اور اوور ہیڈ واٹر ٹینکس کی صفائی کے کام انجام دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار 30 اپریل کو حسب سابق نلوں کے ذریعہ آبی سربراہی بحال کردی جائے گی۔ اس موقع پر موجود ڈپٹی انجینئر مسٹر شیوا نند نے بتایا کہ شہریان بودھن کو آبی سربراہی کرنے والا ذخیرہ آب بلال تالاب مکمل طور پر لبریز ہے ۔ موسم گرما کے دوران بھی روزانہ باقاعدہ سربراہی جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ آب بلال میں 342MCFT پانی کا ذخیرہ موجود ہے جو بودھن شہر کیلئے آٹھ ماہ تک آبی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو صرف حسب ضرورت استعمال کریں۔ پانی کا بیجا استعمال نہ کرنے کی عوام الناس سے اپیل کی۔
27 اپریل کوکریم نگر میں
برقی شٹ ڈاون
کریم نگر۔/26اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں 27اپریل جمعرات کو صبح 8بجے سے 12 بجے تک ایس آر آر کالج بیڈر آر ٹی سی ورکشاپ کے عقب میں سر ہرا نگر، ودیا نگر ، کوتہ یا مواڑہ اور 11 کے وی بھاگیہ نگر فیڈر جیوتی نگر ، سنتوشی ماتا ٹمپل کا علاقہ ، بھاگیہ نگر، سنتوشی پوری ، چیتنیہ پوری، کیمسٹ بھون ایریا وغیرہ میں برقی سربراہی بند رہے گی۔ یہ اطلاع محکمہ برقی کے اے ای نے دی ہے۔