بودھن میں گھر گھر سروے کیلئے 700 عہدیداران کا تقرر

بودھن ۔ 15 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے شہری و دیہی علاقوں میں 19 اگسٹ کو مقرر گھر گھر جامع خانہ شماری کو منصوبہ بند طریقہ سے پائے تکمیل کو پہونچانے ہر ایک گھر پر عہدیدار پہونچ کر صاحب خانہ کا ناماور ان کا سیل نمبر حاصل کر کے گھر کے دروازہ پر اسٹیکر چسپاں کررہے ہیں ، کمشنر بلدیہ بودھن مسٹر پرساد راو کے بموجب بودھن شہر کو چھ زونس میں تقسیم کر کے چھ زونل آفیسر کو مقرر کردیاگیا یہ عہدیدار 19 اگسٹ کو مقرر سروے کو صد فیصد کامیاب بنانے سرگرم عمل رہیں گے ۔ کمشنر بلدیہ نے بتایا شہر کے 35 بلدی حلقوں میں 19,034 رہائشی مکانات کی نشاندہی کی گئی انہوں نے بتایا کہ اگر کسی وجہ سے کسی مکان پر اسٹیکر نہیں لگایا جاسکا تو صاحب خانہ اپنے قریبی آنگن واڑی ٹیچر یا دفتر بلدیہ پہونچ کر اطلاع دیں اور اس طرح بودھن کے دہی علاقہ میں موجود 32 مواضعات کو چار زونس میں تقسیم کیا گیا تحصیلدار سدرشن کے بموجب 32 مواضعات میں 19,800 رہائشی مکانات پر اسٹیکرس لگادے گئے انہوں نے بتایا بودھن منڈل کے دیہی علاقے میں سروے کیلئے 700 عہدیداروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہے ۔