بودھن میں پلس پولیو پروگرام کا انعقاد

بودھن /19 جنوری ( ذریعہ فیاکس ) حکومت کی جانب سے پولیو کے انسداد کے لئے ریاست گیر سطح پر پلس پولیو پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ بودھن ڈیویژن کی سطح پر بمقام شریمتی کنال ہر پولیو سنٹر پر جناب قاضی سید ارشد پاشاہ ریاستی کانگریس ترجمان سابقہ ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی نے پلس پولیو خوراک پلاکر پروگرام کا آغآز کیا ۔ اس موقع پر عوام سے مخاطب ہوکر قاضی سید ارشد پاشاہ نے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر اہم سیاسی قائدین میں کانگریس قائد مسٹر جمیل ، کلیم الدین ایڈوکیٹ کانگریس قائد فیصل ، قاضی سید فیصل اللہ چشتی ، قاضی سید محی اللہ چشتی اور دیگر مقامی قائدین پاشاہ محی الدین ، غلام ربانی صدر مدرس سکریٹری اینڈ کرسپانڈ۔ٹ مدرستہ العلوم نے شرکت کی ۔ حیات اللہ حسینی عرف بابو نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔