بودھن۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمبلی و لوک سبھا کیلئے 30 اپریل کو مقرر رائے دہی کا پرامن طور پر انعقاد عمل میں لانے یہاں ریٹرننگ آفیسر بودھن مسٹر ہری نارائن نے آر کے کالج آف انجینئرنگ بودھن میں پریسائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریسائیڈنگ آفیسر کیلئے کل ایک روزہ تربیت کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں اگر کوئی معمولی نقص بھی نظر آنے پر انہیں نظرانداز نہ کئے جانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ EVM حاصل کرتے وقت لسٹ میں موجود تمام سامان کا اچھی طرح مشاہدہ کرلینے کی عہدیداروں سے خواہش کی اور رائے دہی کے آغاز سے قبل پولنگ ایجنٹس کو EVM کے تعلق سے تمام معلومات فراہم کرنے کی عہدیداروں کی ہدایت دی۔ اس تربیتی کیمپ میں پی او اور اے پی او کے علاوہ کمشنر بلدیہ بودھن پرساد راؤ، ایڑپلی ایم پی ڈی او وینو گوپال بودھن ایم آئی او پدماجہ آڑ ڈبلیو ایس کے عہدیدار لکشمی نارائن نائب تحصیلدار سری دیوی اور تحصیلدار بودھن سری کانت نے بھی اس تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔