بودھن میں نئی بس سرویس کا افتتاح

بودھن۔25جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے آج 11بجے دن بودھن تا نظام آباد برائے شکرنگر کالونی و موضع نرسا پور ایک لوکل بس کا افتتاح انجام دیا ۔ کالونی اور نرسا پور چونکہ اہم سڑک سے دو تا تین کلومیٹر دور واقع ہے جہاں سے بس اسٹانڈ تک آنے مسافرین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس علاقہ کی عوام کی مسلسل نمائندگیوں پر نومنتخب رکن اسمبلی نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بودھن آر ٹی سی ڈپو منیجر کو بس سرویس شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈی ایم مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ اس نئی روٹ کی بس سے سفر کرنے والے بودھن کے مسافرین کو تین روپئے زائد کرایہ ادا کرنا ہوگا جبکہ بودھن تا نظام آباد راست بس کا کرایہ لوکل بس کا 18روپئے مقرر ہے ‘ اس نئی بس کا کرایہ 21روپئے ادا کرنا ہوگا ۔