بودھن۔6ڈسمبر، ( خورشید اختر)ریاست تلنگانہ کی عوام کو تلنگانہ کی اصل صورت وشکل دینے 7 ڈسمبر کو پھرایک مرتبہ گھروں سے نکل کر رائے دہی مرکز تک پہنچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارعوامی محاذ کے امیدوار بودھن پی سدرشن ریڈی نے نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کو مکمل بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ یہاں موجود شکر سازی کے کارخانہ NSF کو مقفل کرکے فیکٹری میںبرسرخدمت ملازمین کو بے روزگار بنادیا اور گنا اُگانے والے کسانوں کو NSF بند کردینے کی وجہ سے اپنی گنے کی فصل کو دوردراز موجود شکر سازی کے کارخانوں کو منتقل کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم کا کانگریس دور حکومت میں ہی آغاز عمل میں آیا تھا۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران تباہ و برباد ہوئے تعلیمی نظام میں بہتری لائی جائے گی اور مخلوعہ سرکاری ملازمتوں پر بھرتی عمل میں لائی جائے گی۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران بودھن میں رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔