بودھن /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر کو مسٹر کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ کی کابینہ میں گورنمنٹ وہپ کا عہدہ دء جانے کی اطلاع پر یہاں حلقہ اسمبلی بودھن کے ٹی آر ایس کاکنوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی ۔ سابقہ صدرنشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین ، محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ اور شیخ محمود نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں انہوں نے جناب شکیل کو گورنمنٹ وہپ کی ذمہ داری سونپے جانے پر چیف منسٹر مسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا ۔ جناب محمد عظیم الدین میسور میڈیکل ، کریم الدین اور جناب نعیم الدین RTA ایجنٹ نے اپنے علحدہ علحدہ صحافتی بیانات میں جناب شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن کو گورنمنٹ وہپ کا عہدہ دئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ افراد نے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔ آج دوپہر جیسے ہی رکن اسمبلی بودھن شکیل کو گورنمنٹ وہپ نامزد کئے جانے کی اطلاع عام ہوئی ٹی آر ایس پارٹی کے سیکڑوں کارکن امبیڈکر چوراستہ بودھن پر جمع ہوکر آتشبازی کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔