بودھن۔/17 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر مجلس بلدیہ بودھن کے سامنے محکمہ سینٹیشن سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی کثیر تعداد نے آج صبح تنخواہوں کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا۔اس موقع پر ای ایف ٹی یو تنظیم کے ضلع سکریٹری بی ملیشم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صاف صفائی کے کام انجام دینے والے ملازمین کو گزشتہ تین مہینوں سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں اور ڈرائیورس کو جی او کے مطابق تنخواہوں میں تاحال اضافہ نہیں کیا گیا۔ ملیشم کی قیادت میں احتجاجی ملازمین کے ایک وفد نے کمشنر بلدیہ سوامی نائیک سے ملاقات کرکے مطالبات پر مبنی ایک یادداشت حوالے کی۔ اس وفد میں ای ایف ٹی یو کے قائدین پرویا راجہ لنگم سایلو، جے شنکر گوڑ، گنگادھر ، سیتا رام، سنجیو، پوشنا، کے گنگامنی، سندیپ، گرییل، بھومیا، گنگا راجو، لکشمن ، کلاوتی ، سایکا ، ناگا، ماروبائی، سیدماں ، گنگادھر، راجندر چکری، لیاقت وغیرہ موجود تھے۔