بودھن میں شوگر فیاکٹری ملازمین کا احتجاج

بودھن /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام دکن شوگر فیاکٹری شکرنگر یونٹ کے ملازمین اپنے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کرتیہ وئے گذشتہ 2 مارچ سے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہتے ہوئے فیاکٹری کے مین گیٹ کے سامنے مسلسل روزآنہ احتجاج کر رہے ہیں ۔ NDSL انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کے مطالبات کو نظر انداز کئے جانے پر ملازمین کی تمام تنظیموں نے مشترکہ مجلس عمل تشکیل دیتے ہوئے گذشتہ پیر کو ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر رونالڈروس سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے ۔ ضلع کلکٹر نے ڈپٹی کمشنر لیبر نظام آباد کو ملازمین NDSL اور شوگر فیاکٹری انتظامیہ کو طلب کرکے ملازمین و فیاکٹری انتظامیہ میں مسالحت کروانے کی ہدایت دی ۔ DSL نے 11 مارچ کو دونوں فرقین کو ان کے دفتر واقع نظام آباد طلب کیا تھا ۔ JAC قائد کمار سوامی کے بموجب NDSL انتظامیہ کی طرف سے مقررا تاریخ کو DCL کے پاس کوئی نمائندہ حاضر نہ ہوا ۔ DCL نے آئندہ پیشی 13 مارچ کو مقرر کی ۔ اینٹک لیڈر کمار سوامی نے کہا 20 مارچ سے قبل نظام دکن شوگر شکرنگر کے ملازمین کے مسائل کی عدم یکسوئی پر مشترکہ مجلس عمل JAC کی طرف سے کلکٹر آفس نظام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا اور نظام دکن شوگرس کے تمام ملازمین حیدرآباد پہونچکر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کرنے مداخلت کرنے کی اپیل کریں گے ۔