بودھن میں سڑکوں و موریوں کی درستگی کے لیے رقمی منظوری

اندرون ایک ماہ کا موں کی تکمیل کا تیقن ، چیرمین بلدیہ ایلیا کا بیان

بودھن ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آج بلدیہ بودھن کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اجلاس کے اختتام کے بعد چیرمین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا کے چیمبر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے چیرمین بلدیہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا شہر میں سڑکوں و موریوں کی تعمیر و درستگی کے کاموں کے لیے آٹھ کروڑ 72 لاکھ تیس ہزار روپئے رقمی منظوری دی گئی ۔ ان کاموں کو اندرون ایک ماہ تکمیل کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں رکن پارلیمنٹ کے کویتا اور شکیل عامر کے خصوصی فنڈز سے 13 کروڑ 55 ہزار اور 14 ویں فینانس شیڈول سے حاصل کردہ دو کروڑ 25 لاکھ روپیوں سے بودھن شہر میں مزید سڑکوں و ڈرینجس کے تعمیری کام انجام دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدی حلقہ نمبر 15 میں واقع دواخانہ حیوانات سے متصل خاص کر سرکاری اراضی میں مچھلی و گوشت کے علاوہ ترکاری مارکٹ تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا آوٹ سورسنگ کے تحت کام انجام دینے والے بلدی ملازمین کی تنخواہوں میں G.O.14 کے تحت اضافہ کیا جائے گا ۔ چیرمین بلدیہ نے بتایا آج کے ایجنڈے میں شامل تمام 85 امور کو کونسل نے متفقہ طور پر منظوری دے دی ۔ اس پریس کانفرنس میں ڈپٹی انجینئر مسٹر بھومیشور کے علاوہ نائب صدر نشین بلدیہ قدیر خان رکن بلدیہ شیخ اطہر سید رفیع الدین رفاعی اور راشد وغیرہ موجود تھے ۔۔