بودھن /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ انوارالعلوم البنات برائے نسوان رئیس پیٹ بودھن کے صدر جناب سید ریاض الحسن کے پریس نوٹ کے بموجب تعلیمی سال برائے 2014-15 کا 20 اپریل کو اختتام عمل میں آیا ۔ جلسہ کی نگران کار معلمہ و عالمہ عقیلہ سلطانہ نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال 2015-16 کا یکم جون سے آغاز عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے سال سے مدرسہ ہذا میں پانچ سالہ عالمہ کے کورس کا آغاز عمل میں آئے گا اور خواتین کیلئے مختصر مدتی کورسیس بھی 31 مئی، گرمائی کلاسیس چلائی جائیں گی ۔ جس میں طالبات کو مذہب اسلام و عملی زندگی میں کام آنے والی مذہبی معلومات کے علاوہ عربی تعلیم دی جائے گی ۔